راولپنڈی: خواجہ عمران نذیر نے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

راولپنڈی: خواجہ عمران نذیر نے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا


راولپنڈی (24 نیوز) صوبائی وزیر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔ راولپنڈی کمشنر آفس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو کام معیار کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

صوبائی وزیر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے راولپنڈی کے علاقے کوٹھہ کلاں کے بنیادی مرکز صحت میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر صوبے میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا، 14 فروری تک جاری رہنے والی مہم میں پنجاب بھر کے تقریباً 2 کروڑ بچون کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خواجہ عمران نذیر نے راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق وقت پر مکمل کیا جائے۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی سیکموں کو وقت پر مکمل کرنے کے لے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔