نئی حج پالیسی کااعلان کردیاگیا

نئی حج پالیسی کااعلان کردیاگیا


اسلام آباد(24نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کا اعلان کر دیا، حج پالیسی رات گئے وزارت کی ویب سائٹ پر خاموش سے جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 جاری کردی، سبسٹڈی کی تمام امیدیں دھری کی دھری رہ گئیں، حج درخواستیں 25 فروری سے 6مارچ تک طلب کرلی گئیں، ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے,8 مارچ کوقرعہ اندازی ہوگی، حج اخراجات بغیر قربانی کے 436975اور 426975ہوں گے،قربانی کے لئے 19451روپے الگ ہوں گے، حج پالیسی رات گئے وزارت کی ویب سائٹ پر خاموشی  سےجاری  کی گئی۔

پالیسی آدھی رات کو ویب سائٹ پر اس لئے جاری کی گئی تاکہ پریس کانفرنس میں وزیر مذہبی امور کو مشکل سوالات کا سامنا نہ کرنا پڑے،اس سال کل184219 عازمین حج پر جائیں گے، ایک لاکھ 7 ہزار سرکاری جبکہ نجی سکیم میں 71610حج کریں گے۔

علاوہ ازیں نان حج کوٹہ آپریٹرز 100کمپنیوں کو 50کے حساب سے کوٹہ ملے گا، 10ہزار 80سال سے اوپر اور 10 ہزار تین سال سے ناکام رہنے والوں کے لئے کوٹہ مختص ہوگا، ہارڈشپ کوٹہ 1.5فیصد کے تحت 1613 عازمین حج پر جائیں گے، اور ہر حاجی کو پانچ لٹر آب زم زم دیا جائے گا۔