وزیر اطلاعات خیبر پختونخواکو گرفتار کرنےکاحکم



اسلام آباد(24نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی  پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی  پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ اورمسلسل عدم حاضری پروزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے، عدالت کاکہناتھاکہ شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کےعدالت پیش کیاجائے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کےبھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئےگئے، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر اور شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہ ہو سکی، عدالت نےحاضری کی استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر  تےہو ئے ، سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER