سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، 20 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، 20 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع


اسلام آباد(24نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ آئیں گے۔دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔محمد بن سلمان کی سکیورٹی اوراستقبال کے حوالے سے خصوصی تیاریاں زوروشورسےجاری ہیں۔

سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کے دورۂ پاکستان کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں۔محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے۔سعودی شاہی محافظ ولی عہد کی سیکورٹی پر ماموررہیں گے۔

سیکیورٹی کیلیے وزیراعظم ہاؤس اور 8 نجی ہوٹلز کی سیکورٹی پاک فوج کے سپرد کی گئی۔دورے کے دوران 300 سے زائد گاڑیاں شاہی خاندان کے زیراستعمال رہیں گی۔سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک وفد کےہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گےولی عہد کے ہمراہ شاہی خاندان کےاہم ارکان سمیت سعودی سرمایہ کار بھی شامل ہوں گے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، اہم سیاسی و مذہبی رہنماوں اور تاجر برادی سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورہ پاکستان کے بعد کوالالمپور روانہ ہوجائیں گے۔

 

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER