سوشل میڈیا کی جان سمجھی جانیوالی خاتون کاگھرکیسا ہے؟

سوشل میڈیا کی جان سمجھی جانیوالی خاتون کاگھرکیسا ہے؟


لاس اینجلس(24نیوز)باشعور انسان تعلیم حاصل کرنے کےبعد ملازمت کی تلاش کرتا ہےتاکہ کسی اچھے عہد پر فائز ہوکرباوقار زندگی گزاری جائے، مگر کیاآپ جانتے ہیں کہ ایک ایسی خاتون بھی ہے جس نے کم عمری میں ہی بہت مقبولیت حاصل کی۔

جی ہاں پہلی بار لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی کایلی جینر  دنیا کی انتہائی مقبول کاروباری شخصیت، رئیلٹی ٹی وی سٹار اور دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی (پاکستانی لحاظ سے کھرب پتی) بننےکے قریب یہ خاتون سوشل میڈیا کی جان سمجھی جاتی ہیں، اس کی مقبولیت کا انداز اس بات سے لگایاجاسکتاہےکہ انسٹاگرام پراس کے 12 کروڑ سے زائد فالورز ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بھی ان کا اثررسوخ بہت زیادہ ہے، جس کی ایک مثال یہ ہے کہ ان کے 18 الفاظ کے ایک ٹوئیٹ نےسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان جبکہ فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔

امریکی جریدے فوربس نے گزشتہ سال دسمبر میں امریکا کی امیر ترین سیلیبرٹیز کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق کایلی جینر اس وقت 90 کروڑ ڈالرز سے زائد (ایک کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہیں،اگر اس کے گھرکی بات کی جائے توآپ کوبھی تعجب ہوگاکہ یہ گھر نہیں کوئی محل نمامکان ہے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

جس کومحنت سے ڈیزائن کیاگیا، گھر کو ڈیزائن کرنے والے کایلی جینر نے اس بارے میں بتایا ' میں نے ڈیزائنر کو کہا تھا کہ گھر ایسا ہو جیسا میں سوچتی ہوں، یعنی رنگ نمایاں ہوں، مجھے گلابی رنگ سے محبت ہے اور میں اس کا بے تحاشا استعمال چاہتی تھی۔

میرے کپڑوں، جوتوں اور میک اپ وغیرہ کے کمرے میرے لیے بہت اہم تھے کیونکہ میرا بہت زیادہ وقت ان میں گزرتا ہے اور میں انہیں ہر ممکن حد تک اچھا بنانا چاہتی تھی'۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER