پی اے سی کی ممبرشپ، شیخ رشیدکو اپنوں کی ہی مخالفت کاسامنا

پی اے سی کی ممبرشپ، شیخ رشیدکو اپنوں کی ہی مخالفت کاسامنا


اسلام آباد(24نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ممبرشپ شیخ رشید کے لئے کڑا امتحان بن گئی۔ تحریک انصاف کے اندر سے بھی مخالفت شروع ہوگئی۔ریاض فتیانہ کے بعد راجاریاض بھی شیخ رشید کےخلاف بول پڑے۔

شیخ رشیدکو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبربننے سے پہلے اپنوں کی ہی مخالفت کا سامنا کر پڑ گیا۔ تحریک انصاف کے ارکان ہی وزیرریلوے کے راستے کی دیواربن گئے۔ٹوئنٹی فورنیوز سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ ریاض کاکہنا ہےکہ شیخ رشید کوممبر بنانے کی ضرورت نہیں۔ وہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ دوسرے ارکان گونگے بہرے ہیں۔ صرف وہ ہی قابل ہیں۔راجہ ریاض کاکہنا ہے کہ شیخ رشید بےشک روزانہ چار مرتبہ وزیراعظم سے ملیں۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اپنی حد سے نہ بڑھیں۔ وہ اسپیکر اور پارٹی کے پی اے سی ارکان کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔

راجہ ریاض بولے کہ کمیٹی میں تحریک انصاف کے باقی ارکان موجود ہیں۔شہبازشریف کوئی غلط کام کرنا چاہیں گے تو رکاوٹ بنیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔