میئرکراچی وسیم اختر وفاق سے مایوس ہوگئے

میئرکراچی وسیم اختر وفاق سے مایوس ہوگئے


کراچی(24نیوز) میئرکراچی وسیم اختر وفاق سے مایوس ہوگئے،کراچی کے شہریوں کوفیصل آباد اورسیالکوٹ والوں کی طرح خود کچھ کرنے کا مشورہ بھی دیدیا۔

میئر کراچی کی تاجروں سے دہائیاں، میئر وسیم اختر بھی وفاق مایوس ہوگئے،  کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب میں وسیم اختر وفاق اور سندھ حکومت شہر کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کی اپیل کردی۔ 

وسیم اختر کا کہناتھاکہ عمران خان دنیا بھر سے پیسے مانگنے کے بجائے صنعتی علاقوں کے مسائل حل کریں۔ میئرکراچی وسیم اخترنے این ایف سی ایوارڈ سے سندھ کو حصہ نہ ملنے پر وزیر اعلی کی تائید کی مگر ساتھ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی فنڈز نہ ملنے کا شکوہ بھی کردیا۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

وسیم اختر نے اس موقع کراچی میں ہونے والی حالیہ مردم شماری پربھی سوالات اٹھادئیےاورکہاکہ میں شہرمسائل سے گھبرا کر میں استعفی نہیں دوں گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔