کراچی: منشیات فروش کارندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی: منشیات فروش کارندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید


کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقے پراناگولیمارمیں لیاری گینگ وارکے منشیات فروش کارندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا۔

کراچی کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں سادہ کپڑوں میں ملبوس موٹر سائیکل سوار اہلکار پہنچے تو تنگ گلی میں گھات لگائےملزموں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی مگر ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں آغاخان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے مقام سے نائن ایم ایم کی گولیوں سے آٹھ خول ملے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے اہلکاروں نے گینگ وار ملزم حبیب بلوچ ہونے کے شبے میں ایک شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تھی جس پر ملزموں نے فائرنگ کی۔ آئی جی سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔