شاہینوں نے کیویز کے خلاف تیسرے ون ڈے کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی


ویلنگٹن (24نیوز) شاہینوں نے کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کم بیک کرنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ،فخرزمان مکمل طور پر فٹ ہوکر تیسرے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے ،شاداب خان کو سیریز میں کم بیک کرنے کا یقین ،کپتان اور کوچ کی سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ اہم میٹنگ مل کرکیویز پر ہلہ بولنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے ڈونیڈن میں تیسرے ون ڈے کی تیاریوں کے لئے بھرپور پریکٹس کی،فخر زمان فٹ ہو گئے پریکٹس میں بھرپور انداز میں حصہ لیا،ویلنگٹن اور نیلسن میں شکست کے بعد شاہینوں نے ڈونیڈن میں کامیابی حاصل کر نے کی تیاریاں مکمل کرلیں ، تیسرے ون ڈے سے قبل فخرزمان کے مکمل فٹ ہونے کی صورت میں قومی ٹیم کو اچھی خبر ملی ہے ،

ڈونیڈن میں سیریز بچانے کا عزم لئے شاہینوں نے تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی۔