سید علی گیلانی کے داماد کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگا دی گئیں


مقبوضہ کشمیر (24نیوز) کشمیریوں کو بھارت کیخلاف بڑھکانے کا الزام، سید علی گیلانی کے داماد کیخلاف درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے دامادا الطاف فنتوش کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا دیں، الطاف فنتوش پر کشمیریوں کو بھارتی سرکار کے خلاف بڑھکانے اور کشمیریوں کی حقوق کی آواز بلند کرنے کے الزامات ہیں ،بھارتی حکومت نے چھ ماہ قبل الطاف فنتوش کو انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا جنہیں جیل میں مسلسل اذیتیں دی جا رہی ہیں۔