قصور کے بعد کراچی میں سکول جانے والی ننھی کلی شکار بن گئی


کراچی (24نیوز) قصور کے بعد کراچی میں سکول جانے والی ننھی کلی زیادتی کا شکار بن گئی، اسکول کی رکھوالی کرنے والا ہی درندہ نکلا، زیر تعلیم ننھی تین سالہ طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،علاقہ مکینوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور کی زینب کا دکھ ابھی کم نہ ہوسکا تھا کہ کراچی کی معصوم پانچ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ایس ایس پی ملیر راو انوار کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور بچی نے والدین کو شکایت کی۔

والدین اور اہل علاقہ اسکول پہنچے اور چوکیدار کی حوالگی کا مطالبہ کیا،مشتعل مظاہرین نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی کشیدگی بڑھی تو رینجرز اور پولیس کی نفری بھی اسکول پہنچ گئی۔

کشیدگی بڑھنے پر پولیس نے مزید نفری کو طلب کرلیا اور ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا،ادھر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔