زینب قتل کےبعد ہنگامےکیوں شروع ہوئے؟24نیوز نےاصل خبر ڈھونڈنکالی

زینب قتل کےبعد ہنگامےکیوں شروع ہوئے؟24نیوز نےاصل خبر ڈھونڈنکالی


قصور (24 نیوز) زینب کے قتل پرقصورمیں ہنگامے جاری ہیں لیکن یہ ہنگامے شروع کیوں ہوئے؟24 نیوز نے اندرونی کہانی کا پتہ لگا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصورمیں ہنگامے بھی ہوتے رہے اور اسٹیل باغ چوک پر مظاہرین اور پولیس میں وقفہ وقفہ سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کے پتھراؤ پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: زینب کے قاتل کے قریب پہنچ چکے ہیں: ترجمان پنجاب حکومت

زینب قتل کے بعد احتجاج میں شدت کیوں آئی اور ہنگامے کیوں ہوئے؟ 24 نیوز نے اندرونی کہانی ڈھونڈ نکالی۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو ہٹایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ سابق ڈی پی او نے مظاہرین کو اپنے دفتر بلایا اور مطالبہ مان لیا۔ لیکن آرپی او ذوالفقار حمید نے ماننے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد فسادات شروع ہو گئے۔