شادی کی عمر مقرر،قانون بن گیا

شادی کی عمر مقرر،قانون بن گیا


ریاض( 24نیوز ) شادی کیلئے قانون بن گیا اب کوئی بھی 18سال سے پہلے شادی نہیں کرسکے گا، کم سے کم شادی کی عمر 18 سال مقرر کردی گئی تاہم اس سے قبل شادی کیلئے کم سے کم عمر 15 سال مقرر کی گئی تھی اب اسے بڑھا کر 18 کر دیا گیا ہے۔

سعودی عبداللہ الشیخ کی زیر صدارت شوریٰ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کے اراکین نے کم عمری کے خلاف شادی کا بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظو ر کر لیا گیا ہے۔ شوریٰ کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر یحیا الثمان نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کردیا۔

شوریٰ کونسل نے جو قانون منظور کیا اس میں شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر کی گئی علاوہ ازیں اس نقطے پر بھی سب نے اتفاق کیا کہ ایسی لڑکیاں یا لڑکے جو شادی کے قابل نہیں ان کا زبردستی نکاح کروانا بھی جرم میں شمار کیا جائے گا۔نائب صدر کا کہنا تھا کہ ابھی فی الحال قانون منظور کیا گیا جلد اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزاوں کا تعین بھی کیا جائے گا۔