بالی ووڈ اداکارہ کو چھیڑنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

بالی ووڈ اداکارہ کو چھیڑنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا


ممبئی(24نیوز) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نے بھرے مجمع میں نوجوان پر تھپڑ رسید کردئیے، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ  وہ ہزاروں افراد میں گھری ہیں۔

بھارتی میڈیاکےمطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان کےساتھ پیش آنےواقعہ دسمبر 2018کاہے، جہاں وہ اورنگ آباد میں ایک سٹور کی لانچنگ تقریب کے لیے پہنچی تھیں،اختتامی تقریب کےبعد جیسے ہی وہ واپس آنےلگیں تو ہزاروں افرادکے مجمع میں بری طرح سے پھنس گئیں اور اپنی کار تک پہنچنے کےلئےجگہ بنانے کی کوشش کر تی رہیں، کچھ سیکنڈز بعد وہ پلٹ کر ایک آدمی پر تھپڑوں کی بارش کردیتی ہیں جس نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایک ’’پبلک فگر‘‘ ہوں تو کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مجھے نامناسب انداز میں ہاتھ لگائے، اداکارہ ہونے سے پہلے میں پہلے ایک عورت ہوں جسے اس ماحول میں کام کرنے اور زندہ رہنے کا حق حاصل ہے جو مردوں کی طرح عورتوں کیلئے بھی یکساں محفوظ ہو۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019