جوہانسبرگ ٹیسٹ، قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی جاری

جوہانسبرگ ٹیسٹ، قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی جاری


جوہانسبرگ ( 24 نیوز ) میدان نیالیکن قومی ٹیم کاکھیل پرانا، سنچورین اورکیپ ٹاؤن کے بعد قومی ٹیم کی جوہانسبرگ میں بھی مایوس کن کارکردگی جاری،  پہلی اننگز میں پوری قومی ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی،6 بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے17 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی،اظہر علی صفر اور شان مسعود پہلے روز 2 رنز بناسکے،نائٹ واچ مین محمد عباس11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بیٹنگ میں مسلسل ناکام اسد شفیق بھی فوری چلتے بنے، تجربہ کار بیٹسمین کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔پاکستانی بیٹنگ کوامام الحق،بابراعظم اورسرفرازاحمد نےکچھ سہارا دیا،اوپنر 43،مڈل آرڈر بیٹسمین 49 اور کپتان 50 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، آل راؤنڈر فہیم اشرف صفر،محمد عامربمشکل 10 رنز بناسکے،شاداب خان 5 رنز کر واپس لوٹے،حسن علی 0 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اولیوئرنے5،فلینڈر3 اور ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،میزبان پروٹیزکو77ر نز کی برتری ملی، جس کی دوسری اننگز جاری ہے،باؤلرز نے پھرجان لڑاتے ہوئے5افریقی بلے بازوں کو 100 کے مجموعے سے قبل پویلین کا راستہ دکھایا۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر  جنوبی افریقا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا لیے جبکہ اس کی مجموعی برتری 212 رنز  کی ہوگئی ہے۔