فاف ڈوپلیسی نے پاکستان میں سکیورٹی کو شاندار قرار دیدیا

فاف ڈوپلیسی نے پاکستان میں سکیورٹی کو شاندار قرار دیدیا


جوہانسبرگ (24 نیوز) جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کو  انٹر نیشنل کرکٹ کیلئےمحفوظ ملک قرار دے دیا۔

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کہتے ہیں کہ بطورورلڈ الیون کپتان دورہ پاکستان محفوظ اور سکیورٹی بہترین تھی۔ دورہ پاکستان میں شاندار سیکیورٹی دیکھی، سفرکرنے سے قبل ذہن میں بہت سوالات تھے مگر وہاں سب ٹھیک ہے۔   پاکستان میں بلٹ پروف ٹرک، کھلاڑیوں کے چہروں پر ماسک اور  چھتوں پر بیٹھے سنائپرز ( ماہر نشانہ بازوں) کو  دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ چل رہی ہو۔  پاکستانی شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، وہ کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانے کیلئے بے تاب ہیں۔