وفاقی حکومت کا این ایف سی ایوارڈ فارمولا تبدیل کرنےپرغور

وفاقی حکومت کا این ایف سی ایوارڈ فارمولا تبدیل کرنےپرغور


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کا فارمولا تبدیل کرنےپرغورشروع کردیا۔ قومی محصولات میں سے6سے7فیصد تک کٹوتی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،جس سے وفاق اور صوبوں کا این ایف سی میں حصہ کم ہوسکتاہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے نویں نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ این ایف سی ایوارڈ پروفاق اور صوبوں کے درمیان جلد مذکرات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی فارمولا تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے۔ نئے فارمولے کے تحت وفاقی محصولات کا چھ سے سات فیصد حصہ فاٹا اور سیکیورٹی اخراجات پر خرچ کیا جائے گا باقی رقم وفاق اور صوبوں میں تقسیم کی جائے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی محصولات کا تین سے چار فیصد سیکیورٹی اخراجات پر خرچ کرنے جب کہ 3 فیصد تک فاٹا کو دینے کی سفارش زیر غور ہے۔  حکام کا کہنا ہے کہ محصولات میں سے7 فیصد کٹوتی سے وفاق اور صوبوں کی آمدن میں کمی ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی حال ہی میں صوبوں کا حصہ 6 فیصد تک کم کرنے کی تجویز دی ہے۔