چوری شدہ موبائل فون سے سیلفیاں لینا ڈکیتوں کو مہنگا پڑگیا

چوری شدہ موبائل فون سے سیلفیاں لینا ڈکیتوں کو مہنگا پڑگیا


کراچی ( 24 نیوز )  چھینے ہوئے موبائل فون سے سلیفیاں بنانا چوروں کو مہنگا پڑگیا ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دو اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے کارروائی کرکے خاتون سے موبائل فون چھینے والے دو اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے چھینے گئے موبائل فون سے اپنی تصویریں کھینچی جو خاتون کے گوگل اکاؤنٹ میں اپ لوڈ ہوگئیں، جس کے بعد پولیس نے نادرا اور گلوگل اکاؤنٹ کی مدد سے لوکیشن حاصل کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ندیم اور ماجد نے ستائیس دسمبر کو خاتون سے موبائل فون چھینا تھا، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر چھینا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔