اداکارہ عالیہ بھٹ کی انوکھی فرمائش

اداکارہ عالیہ بھٹ کی انوکھی فرمائش


نئی دہلی(24نیوز) ہدایتکار مہیش بھٹ اور اداکارہ سونی رزدان کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انوکھی فرمائش کر ڈالی ۔ 


بالی وڈ کی ببلی اداکارہ عالیہ بھٹ , جن کی اداکاری کے تو سب فین ہیں لیکن اب ان کی گلوکاری نے بھی سب کو اپنا دیوانہ بنا ڈالا۔عالیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کو خوشی ہوئی کہ لوگ ان کی آواز کو پسند کرتے ہیں ۔عالیہ نے مزید کہا کہ ان کی خوائش ہے ان کی ہر فلم میں پروڈیوسر ان سے کم سے کم ایک گانا تو ضرور ریکارڈ کروائیں ۔


عالیہ کی اس فرمائش پر ان کے پروڈیوسرز کا کیا رد عمل ہو گا اس کا جواب تو وقت ہی بتائے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔