بیگم کلثوم نواز کو ہوش آگیا


لندن (24نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو  لندن کے ہارے اسٹریٹ اسپتال میں  ہوش آگیا.

ذرائع کے  مطابق بیگم کلثوم نواز نے چند سیکنڈ کے لیے آنکھیں کھولیں. حسین نوازکاکہناہے نہیں پتاانہوں نے ہمیں پہچاناکہ نہیں،میری والدہ کودعاؤں کی ضرورت ہے۔ حسین نوازکاکہناہے دوائوں میں تبدیلی کے مثبت اثرات آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی بے ہوشی کی حالت میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ مریم نواز نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ امی نے 30دنوں میں پہلی بارآنکھیں کھولیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔