میر پور ماتھیلو :تیز رفتار موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے 5افراد ڈوب گئے

میر پور ماتھیلو :تیز رفتار موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے 5افراد ڈوب گئے


میرپورماتھیلو(24 نیوز)میرپور ماتھیلو کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل نہر میں گرنے سےپانچ افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں کی تاحال تلاش جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیوی کی ریسکیو ٹیمیں تا حال نہیں پہنچی، میرپور ماتھیلو کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر مسو واہ نہر میں جا گری، پانچ افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والے باپ بیٹا بیٹی بیوی اور سالی کی تاحال تلاش جاری ہے۔

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود حادثے کے شکار افراد کی لاشیں نہیں مل سکی ہیں، ورثاء کے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد خالد سلیم نے ریسکیوکرنے کیلئے نیوی کے غوطہ خوروں سے مدد طلب کر لی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer