افغانستان سے فوجی انخلا،امریکی جنرل نے خًطرے کی گھنٹی بجادی

افغانستان سے فوجی انخلا،امریکی جنرل نے خًطرے کی گھنٹی بجادی


واشنگٹن(24)امریکا کے اعلی فوجی عہدیدارجنرل مارک مائلی نے کہا ہے کہ افغانستان سے قبل از وقت فوجی انخلا حکمت عملی کی غلطی ہوگی۔

ایسے میں جب تقریباً دو عشروں سے جاری لڑائی کے خاتمے کی غرض سے امن اور ممکنہ تصفیے کے لیے امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات جاری ہیں جنرل مائیک مائلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہیں، جنھیں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سربراہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے انھوں نے سینیٹ کی مسلح افواج کی قائمہ کمیٹی کی سماعت کے دوران کہا کہ میرے خیال میں یہ کام سست، تکلیف دہ اور مشکل امر ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا کافی وقت افغانستان میں گزارا ہے لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ یہ ضروری ہے، انھوں نے امن مذاکرات میں پیش رفت دیکھی ہے، جس کا مقصد لڑائی ختم کرنا ہے،متوقع طور پر امریکہ اور طالبان کے مابین معاہدے کا انحصار اس بات پر ہے کہ طالبان کی جانب سے یہ عہد کیے جانے پر کہ افغانستان کو دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اس کے عوض غیر ملکی فوجوں کے انخلا کا وعدہ کرے گا،جب ان سے ایران سے متعلق سوال کیا گیا تو مائلی نے کہا کہ جب سے امریکہ ایران کے جوہری معاہدے سے الگ ہوا ہے، ایران کی جانب سے بد نیتی پر مبنی سرگرمی شدت اختیار کر گئی ہے اس مربوط مشترکہ پلان آف ایکشن پر 2015 میں دستخط کیے گئے تھے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer