ناصر جنجوعہ کون ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

ناصر جنجوعہ کون ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی


اسلام آباد(24 نیوز) ویڈیواسکینڈل سامنےآنے کے بعد جج ارشد ملک نے الزام عائد کیا کہ ناصرجنجوعہ نامی شخص نےانہیں مبینہ طور پر رشوت کی پیشکش کی۔

تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کےبیان حلفی میں ناصرجنجوعہ کا ذکر کیا گیاہے، ناصر جنجوعہ کی سوشل میڈیا پرتصاویر بھی سامنے آئیں جن میں انہیں جج ارشدملک اورناصر بٹ کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ناصرجنجوعہ آخر کون ہیں؟ یہ حقیقت بھی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ناصرجنجوعہ کے شریف خاندان سے گہرےمراسم ہیں، وہ کنسٹریکشن کمپنی مڈجیک کےمالک ہیں اوراسلام آباد کی طاقتور شخصیت سمجھے جاتے ہیں، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کےسینئررہنما ناصرجنجوعہ کے گھرآتے جاتے رہے ہیں۔

ذرائع کےمطابق ناصرجنجوعہ کی سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں ہوئیں، ناصر جنجوعہ نا صرف اسلام آباد میں بلکہ رائیونڈ میں جاکربھی میاں نواز شریف سے ملتے رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer