مولانافضل الرحمان بھی نیب کےریڈارپرآگئے



اسلام آباد ( 24 نیوز ) چیئرمین نیب نےفضل الرحمان کےخلاف انکوائری کی منظوری دےدی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نےمولانافضل الرحمان کے خلاف آمدن سےزائداثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ نیب کو نہیں مانتے، نوٹس آئے گا تو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے، طبل جنگ بجا دیا ہے۔حکومت نے سیکورٹی واپس لے کربدنیتی ثابت کر دی۔ واضح رہے کہ مولانا سےسیکورٹی وزیراعظم عمران  خان کےبراہ راست حکم پرواپس لی گئی۔