دنیا کا سب سے بڑا فٹبال میلہ دو روز بعد سجے گا


ماسکو( 24نیوز ) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ شروع ہونے میں دو روز باقی رہ گئے،شائقین فٹ بال پر کھیل کا جادو سر چڑھ کربولنے لگا،ٹیموں نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی،سینیگال اور بیلجئیم نے اپنے اپنے وارم اپ میچز جیت لئے۔
میگاایونٹ میں شریک ٹیموں نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ،میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری دو مزید انٹر نیشنل دوستانہ میچوں کا فیصلہ ہو گیا،افریقن کوالیفائر سینیگال اور یورپین فٹبال پاور بیلجئیم نےاپنے میچ جیت لئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائیگا
سینیگال نے ایشین کوالیفائر جنوبی کوریا کو دو صفر سے شکست دے کر اپنے عزائم ظاہر کردئیے،دوسرے میچ میں مضبوط یورپین ٹیم بیلجئیم نےکوسٹاریکا کو یکطرفہ مقابلے میں چار ایک سے شکست دے دی ۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں