شیخ رشید اہل یا نہ اہل، سپریم کورٹ کا فیصلہ کل سنایا جائیگا


اسلام آباد ( 24نیوز ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اہل یا نہ اہل سپریم کورٹ کل شیخ رشید کی اہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ سنائےگا، سپریم کورٹ کے تین رکن بنچ نے 20 مارچ کو شیخ رشید کی اہلیت سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا۔

شیخ رشید کی نا اہلی کے خلاف درخواست ن لیگ کے رہنما شکیل اعوان نے دائر کی تھی جس میں شیخ رشید  2013 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ن لیگ کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان،چودھری نثار کے کا غذات نامزدگی چیلنج 

سپریم کورٹ کے تین رکن بنچ نے 20 مارچ کو شیخ رشید کی اہلیت سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔