جج کو کرسی مارنے والے وکیل کو رہائی کا پروانہ مل گیا

جج کو کرسی مارنے والے وکیل کو رہائی کا پروانہ مل گیا


لاہور( 24نیوزلاہور ہائیکورٹ نے جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل کردی،دو رکنی بینچ نے عمران منج کو 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  جج کو کرسی مارنےوالےوکیل کی سزا کے خلاف اپیل منظور ہوگئی، جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نےعمران منج ایڈووکیٹ کی سزاکے خؒلاف اپیل پرسماعت  کی، ہائیکورٹ نے عمران منج ایڈووکیٹ کی سز امعطل کردی۔

دو رکنی بینچ نے عمران منج کو 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا،واضح رہے کہ عمران منج نے جڑانوالہ میں سماعت کے دوران جج کو کرسی ماری تھی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER