پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


ٹاؤنٹن(24نیوز) کرکٹ ورلڈکپ کی عالمی جنگ میں شاہینوں کا کینگروزسےٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔

ٹاؤنٹن  کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان   ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پچ پر گھاس ہے جس سے وہ پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ  فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شامل جب کہ آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، انجری کے شکار مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کی جگہ شان مارش اور کین رچرڈسن کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، آصف علی، وہاب ریاض، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، شان مارش، گلین میکسویل، الیکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور کین رچرڈسن شامل ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔