"پاک فوج ہرخطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے"



اسلام آباد(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مادروطن کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، آپریشن ردالفساد میں کامیابیاں کابل تعریف ہیں، ملک کی خدمت کے لیے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ 

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت سالانہ فارمیشن کمانڈرز کا نفرنس ہوئی جس میں خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدگی میں موثر جواب کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں کو آگے لے کر جایا جائے گا، ملک کی خدمت کے لیے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer