مشاہد اللہ خان بول پڑے، پیپلز پارٹی پر تیروں کی برسات

مشاہد اللہ خان بول پڑے، پیپلز پارٹی پر تیروں کی برسات


اسلام آباد(24نیوز) مینر ہاوس کے باہر سینیٹر مشاہداللہ خان کے میڈیا سے گفتگو، چیئر مین و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کیلئے حکومتی اتحاد کے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین کے لیے راجہ ظفر الحق ہمارے امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مشاہداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ ہمارے دونوں امیدوار آئین اور جمہوریت کے حق میں ہیں۔دوسری طرف ضمیر فروش اور ہارس ٹریڈر ہیں۔ پیپلز پارٹی نے بھٹو صاحب پر داغ لگا دیا ہے۔ آج جمہوری قوتیں ایک طرف اور غیر جمہوری قوتیں ایک طرف ہیں۔جمہوری قوتیں تمام سازشیں ناکام بنائیں گی۔ایم کیو ایم نے ابھی تک ہمارے حق میں اعلان نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف پر جوتا پھینک دیا، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا شدید الفاظ میں اظہار مذمت

خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے پاس نمبر گیم پوری ہے۔ جماعت اسلامی اور اےاین پی کی حمایت ہمیں حاصل ہے۔ایم کیو ایم نے ابھی ہماری حمایت کا اعلان نہیں کیا۔