راجہ ظفرالحق کون ہیں؟

راجہ ظفرالحق کون ہیں؟


 اسلام آباد(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے راجہ ظفر الحق کو منتخب کیا گیا ہے۔  

 راجہ ظفر الحق 18 نومبر 1935 کو کہوٹہ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم آبائی علاقے میں حاصل کی، میٹرک سیالکوٹ کے سرکاری اسکول سے کیا۔1956 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن اور 1958 میں ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے حاصل کی۔

راجہ ظفر الحق پاکستان مسلم لیگ کے ایک فعال کارکن تھے، 1963 سے 71 تک جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی رہے، 1971 – 81  میں پاکستان مسلم لیگ کے راولپنڈی کے ضلعی صدر مقرر ہوئے۔1981 میں وزیر اطلاعات و مذہبی امور رہے، انیس سو پچاسی میں مصر میں پاکستان کے طور پر فرائض انجام دئے۔

انیس سے چھیاسی سے ستاسی تک وزیر اعظم کے سیاسی مشیر مقرر رہے، انیس سو نوے سے اکیانوے تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کی، 1991 میں پہلی بار ایوان بالا کے رکن منتخب ہوئے، انیس سے اکیانوے سے چورانوے تک قانون اور مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین رہے، انیس سو چورانوے سے چھیانوے تک سینیٹ میں قائد حزب اختلاف رہے، انیس سو ستانوے سے ننانوے تک سینیٹ میں قائد ایوان رہے، بارہ مارچ دو ہزار نو سے راجہ ظفر الحق بطورقائد ایوان مسلم لیگ ن کی نمائندگی کر رہے ہیں۔