کیا سردی لوٹ آئے گی، محکمہ موسمیات نے سنا دی ہے نوید

کیا سردی لوٹ آئے گی، محکمہ موسمیات نے سنا دی ہے نوید


اسلام آباد(24نیوز) گزشتہ ہفتے ملک بھر میں موسم رہا خاصا گرم،گرمی سے گھبرائے لوگ تھے پریشان، لیکن محکمہ موسمیات نے ان کی پریشانی دور کر دی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، راولپنڈی اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے سنا دی ہے نوید۔ جہاں میدانی علاقوں میں ہوگی بارش۔ وہیں پہاڑوں پر ہوگی برفباری۔لگتا ہے جاتی سردی پھر لوٹ آئے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور کے پی میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ آج بھی ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ بادل اور سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ رہے گا۔

واضح رہے موسم میں خوشگوار تبدیلی رونما ہونے والی ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔میدانی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر برفباری بھی ہوگی۔