قصور کے بعد ظفروال کی زینب بھی درندگی کا نشانہ بن گئی


ظفروال(24نیوز) قصور کے بعد ظفروال کی زینب بھی درندگی کا نشانہ بن گئی، 6سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش صندوق میں بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق زینب ہمسایوں کے ہاں پلاس وآپس دینے گئی تھی، لیکن لوٹ کر نہ آئی۔ اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے مشتبہ گھر کی تلاشی لی تو بچی کی لاش صندوق سے برآمد ہوگئی۔

ڈی پی او نارووال عمران کشور نے بھی ننھی زینب سے زیادتی کی تصدیق کردی۔ انھوں نے بتایا کہ بچی کو باندھ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے ملزم قیصر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔