کس سیاستدان کی آمدن میں ہوا اضافہ اور کس کی ہوئی کم؟ تفصیلات آگئیں



اسلام آباد(24نیوز) گزشتہ3برسوں میں کس سیاستدان کی آمدن میں اضافہ ہوا اور کس کی آمدن میں کمی ہوئی، اس کی تفصیلات سامنے آگئیں.

 سیاسی رہنماوں کی گزشتہ 3 برسوں کی آمدن میں کمی اوراضافےکی تفیصلات سامنےآگئیں، وزیراعظم عمران خان کی 2015 میں کُل آمدن3 کروڑ56 لاکھ روپے تھی جو 2016 میں کم ہو کر1 کروڑ29 لاکھ روپےجبکہ 2017 میں مزید کمی سے 47 لاکھ روپے ہوگئی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا،شہباز شریف کی 2015 میں آمدن76لاکھ روپے، 2016 میں95 لاکھ اور2017 میں ایک کروڑ روپے سے زائد رہی،ان کی زرعی آمدنی 2015 میں 65 لاکھ روپے،2016 میں 50 لاکھ اور2017 میں 35 لاکھ روپے رہی جبکہ زمین 585 کنال سےبڑھ کر 673 کنال ہوگئی.

حمزہ شہباز کی آمدنی میں اضافہ ہوا،2015 میں آمدن ایک کروڑ91 لاکھ روپے،2016 میں 2 کروڑ15 لاکھ اور2017 میں 2 کروڑ 54 لاکھ روپے رہی،حمزہ شہباز کی زرعی آمدن بھی بڑھی۔

سابق صدرآصف زرداری کی آمدن2015 میں10کروڑ50 لاکھ روپے،2016 میں11کروڑ40لاکھ اور2017 میں 13کروڑ40 لاکھ روپے ہوئی،سابق صدرکے پاس7 ہزار748ایکڑزمین ہے،دیگرذرائع سے آمدنی 2015 میں 76 لاکھ 60 ہزارروپے،2016 میں 82 لاکھ 40 ہزاراور انتخابات سے قبل 97 لاکھ 50 ہزار رہی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی 2015 میں آمدن 2 کروڑ30 لاکھ روپے رہی،34 لاکھ روپے کرائے کی مد میں ملے،2 کروڑ سے زائد زراعت سے کمائے،ان کی کُل آمدن میں سو فیصد اضافہ ہواجو 2 کروڑ30 لاکھ سے بڑھ کر 2016 میں 4 کروڑ 73 لاکھ ہوگئی۔

بلاول بھٹو کی آمدن میں اضافہ زراعت اور کرائے علاوہ ایک کروڑ 66 لاکھ روپے غیرملکی آمدن سے ہوا، 2016میں زرعی آمدن 2 کروڑ سے بڑھ کر 2 کروڑ 66 لاکھ،کرائے کی مد میں 34 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر41 لاکھ 40 ہزار ہوئی جبکہ غیرملکی آمدن میں کمی آئی جو2016 میں ایک کروڑ66 لاکھ سے کم ہو کر 2017میں ایک کروڑ63 لاکھ ہوئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔