پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکناچور ،سفارت کار پاکستان پہنچ گئے



اسلام آباد(24نیوز) پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا، ایک ہی دن میں دو ممالک کے وزرا خارجہ پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی   کے باوجود جرمنی اور ترکمانستان کے وزرا خارجہ پاکستان پہنچ گئے، جرمنی کے وزراء خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور دیگر قیادت سے ملاقات کی، جرمن وزیرخارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امن واستحکام اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں جرمن وزراء خارجہ کاکہناتھاکہ سرمایہ کاری کےلئے پاکستان بہترین ملک ہے، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات بڑھائیں گے،ان کاکہناتھاکہ افغان امن کےلئےپاکستان کا کردار بہت اہم ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود نے کہاکہ بھارتی جارحیت سے جرمن ہم منصب کو آگاہ کردیا، جنگ خطے کے علاوہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے،افغان امن مذاکرات میں پیشرفت سے مطمئن ہیں۔

پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور تو ہو ہی گیا، کیونکہ ایک ہی دن میں دو ممالک کے وزرائے خارجہ کے دورہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں مثبت پیشرفت اور امن واستحکام کا پیغام دیتا ہے،دو روز قبل سعودی وزیرخارجہ پاکستان آئے۔

ذرائع کاکہنا تھاکہ جرمنی اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دونوں ہم منصب الگ الگ ملاقاتیں کریں گے،دفتر خارجہ میں دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے،مہمان وزراءخارجہ وزیراعظم اور دیگر وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں کریں گے،دونوں وزرائے خارجہ آرمی سے بھی ملیں گے،باہمی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔