انتظار کی گھڑیاں ختم،سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی آج ہوگی

انتظار کی گھڑیاں ختم،سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی آج ہوگی


اسلام آباد(24نیوز)  کون کون خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گا؟سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کی قرعہ اندازی آج ہوگی۔

 ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی آج شام چار بجے ہو گی، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری قرعہ اندازی کا اعلان کرینگے،درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کی جائے گاجبکہ نتائج کا اعلان وزارت کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا،اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی سکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

ذرائع کاکہناتھا کہ نئی حج پالیسی کے مطابق 2014 سے 2018 کے دوران حج کرنے والے حاجی رواں سال دوبارہ حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور ائیربلیو کے ذریعے حجازمقدس روانہ کیا جائے گا،216,542 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے نتائج وزارت مذہبی امور کی سرکاری ویب سائٹ پرجاری کیےجائینگے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER