سعودی عرب، شاہی خاندان کےشہزادہ انتقال کرگئے

سعودی عرب، شاہی خاندان کےشہزادہ انتقال کرگئے


ریاض(24نیوز) سعودی شہزادہ فیصل بن بندر بن فہد آل سعود انتقال کر گئے،نماز جنازہ آج ریاض کی امام ترکی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان کے اہم فرد پرنس فیصل بن بندر بن فہد آل سعود انتقال کر گئے،  نماز جنازہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور خاندان کے دیگر افراد بھی شرکت کریں گے، پرنس فیصل بن بندر نامور فٹ بالر تھے، وہ الناصر فٹ بال کلب کے صدر بھی تھے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ ان کی نماز جنازہ آج دارلحکومت ریاض کی امام ترکی مسجد میں ادا کی جاے گی،دو روز قبل ہونے والے میچ کے دوران موجود تھےجس میں ان کی ٹیم نے فتح حاصل کی تھی،پرنس فہد نے ٹویٹر پر آخری ٹویٹ میں اپنی ٹیم کی فتح سے متعلق دلچسپ انداز میں ٹویٹ کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔