جمشید دستی نالائق نکلے، ایک اور امتحان میں فیل ہوگئے

جمشید دستی نالائق نکلے، ایک اور امتحان میں فیل ہوگئے


مظفرگڑھ(24نیوز)  جمشید دستی سیاست کے بعد پڑھائی کے امتحان میں بھی فیل ہوگئے ہیں۔ 

چیئرمین عوامی راج پارٹی جمشید دستی ایل ایل بی امتحانات میں فیل ہوگئےہیں۔  جمشید دستی ، ایل ایل بی پارٹ ون کا ایک بھی پیپر پاس نہ کرسکے۔ جمشید دستی بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کےزیرانتظام ملتان کےایک پرائیویٹ لاکالج کے ذریعےایل ایل بی کےامتحانات میں شریک ہوئے تھے۔

جمشید دستی کون ہیں؟

جمشید دستی سیاست دان ہیں اور ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے ہے۔  جمشید دستی نے بھی بہت کم عرصے میں اپنے انوکھے کارناموں کی وجہ سے بڑی شہرت حاصل کر رکھی ہے۔  جمشید دستی کی وجہ شہرت عوامی سیاست ہے۔ وہ عوام میں گھل مل جاتے ہیں۔ ان کی وجہ شہرت  گدھا ریڑھی چلانا ،دودھ دہی کی دوکان پر ان کو فروخت کرنا اور سڑک پر بیٹھ کر جوتیوں کو پالش کرنے کے مقابلے میں حصہ لینا ہے۔ جمشید دستی 2013 کے الیکشن میں تو جیت گئے تھے لیکن بدقسمتی سے انھیں اس بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔