اب مریخ پر ہیلی کاپٹر بھی جا سکیں گے، ناسا نے اعلان کر دیا

اب مریخ پر ہیلی کاپٹر بھی جا سکیں گے، ناسا نے اعلان کر دیا


24نیوز: امریکی تحقیقاتی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اب مریخ پر ہیلی کاپٹر بھی جاسکے گا، 2020 تک مریخ پر پہلا ہیلی کاپٹر جا سکے گا،

تفصیلات کے مطابق امریکی تحقیقاتی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ 2020 تک ہیلی کاپٹر مریخ پر جاسے گا، خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس خلائی مشن کا نام‘‘ 2020 ’’ رکھا گیا ہے، جس پر پچھلے 4 سال سے کام کیا جارہا ہے۔

خلائی ادارے ناسا کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اس ہفتہ ہم نے اعلان کیا کہ ہم مریخ میں ایک ہیلی کاپٹر بھیجیں گے، اس کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی زیادہ سے زیادہ تلاش کو قابل بناتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:آئی ٹی کی دنیا میں پاکستان ایک مثال

خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ مشن پر بھجی جانے والی گاڑی کے ساتھ یہ چھوٹا ہیلی کاپٹر بھی بھجا جائے گا، اور اس ہیلی کاپٹر کو جولائی میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کا وزن 4 پائونڈ ہوگا۔خلائی ادارے ناسا کے مطابق یہ چھوٹا ہیلی کاپٹر زیادہ سے زیادہ  40 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑ سکے گا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito