قیمتوں میں اضافے کے باوجود گاڑیوں کی خریداری بڑھ گئی


 24نیوز: قیمتوں میں اضافے کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، موٹر سائیکلوں کی خریداری بھی بڑھ گئی۔ اپریل میں ایک ہزار سی سی کی 5 ہزار 138 کاریں فروخت ہوئیں۔

پاکستان آٹو مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل کے دوران فروخت ہونے والی مقامی تیار شدہ گاڑیوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 567   تک پہنچ  گئی، جو گزشتہ سال اپرئل سے 39 فیصد زیادہ ہیں۔ سب سے زیادہ اضافہ ایک ہزار سی سی کی کاروں کی فروخت میں دیکھا گیا، اپریل میں ایک ہزار سی سی کی 5 ہزار 138 کاریں فروخت ہوئیں،، جو پہلے سے 83 فیصد زیادہ ہیں،، دوسری گاڑیوں ٹریکٹر بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔

اپریل میں موٹر سائیکلوں اور چنگ چی کی فروخت بھی 18 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گئی،، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 93 ہزار 672 کاریں اور جیپیں فروخت ہوئیں۔دوسری جانب ملکی سیاست میں تیزی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو مسلسل دوسرے ہفتے بھی مندی کا شکار رکھا، ہنڈرڈ انڈیکس 2 فیصد کی کمی سے 44 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا، شئیرز کی مالیت دو سو سات ارب روپے کم ہو گئی۔

مارکیٹ میں ہفتے کے دوران کافی اتار چڑھاو دیکھا گیا، لیکن مندی بڑھتی رہی، ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرد انڈیکس 942 پوائنٹ کی کمی سے 43 ہزار 594 پر بند ہوا،، تاہم کاروبار میں معمولی اضافہ رہا، اوسطا روزانہ 16 کروڑ 73 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت 207 ارب 13 کروڑ روپے کی کمی سے 89 کھرب 73 ارب روپے رہ گئی، مسلسل مندی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھی بازار سے نکلنا شروع ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:تجارتی خسارہ 30ارب ڈالرز سے تجاویز کرگیا
 
ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں 41 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی۔ تاہم مقامی میوچل فنڈز کی طرف سے 42 لاکھ ڈالر کے نئے شئیرز خریدے گئے۔ ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر میں زیادہ مندی دیکھی گئی۔