آئی ایس پی آر کاتھریٹ الرٹ سےمتعلق اہم پیغام جاری

آئی ایس پی آر کاتھریٹ الرٹ سےمتعلق اہم پیغام جاری


راولپنڈی( 24نیوز ) ترجمان پاک فوج نے سوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹ سے متعلق اطلاعات پر کان نہ دھرنے ‏کی ہدایت کردی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعلی تھریٹ الرٹس کے حوالے سے پیغام ‏جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ایسے کوئی تھریٹ الرٹ ‏جاری نہیں کیے، عوام تھریٹ الرٹ سےمتعلق سوشل میڈیا کی اطلاعات پر کان نہ ‏دھریں،آئی ایس پی آر کے کے مطابق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد لوگوں کو ‏وسوسوں اور شبہات میں مبتلا کرنا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے شہریوں سے ایسی ‏خبریں نہ پھیلانے کی ہدایت کی ہے، تصدیق کیلئے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ اور ‏ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس دیکھے جاسکتے ہیں.