پاکستانی ریسلرانعام بٹ کو فائنل میں شکست

پاکستانی ریسلرانعام بٹ کو فائنل میں شکست


براسیلیا( 24نیوز ) بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ کوفائنل میں جارجین پہلوان نےمات دےدی،گوجرانوالہ کےپہلوان انعام بٹ نےسلورمیڈل ماں کےنام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برازیل میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی ریسلر انعام بٹورلڈ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزمیں سلورمیڈل جیتا جو اپنی ماں کے نام کرتا ہوں،انہوں نےیونان کے پہلوان کو شکست دیکر فائنل میں کوالیفائی کیا جبکہ ورلڈ بیچ سریزکے فائنل میں جارجیا کے پہلوان انہیں نے شکست دی،میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ کاکہناتھاکہ ریفری کے غلط فیصلے کی وجہ سے پوائنٹ میرے خلاف ہوا ، عالمی تنظیم سے ریفری کے فیصلے کی شکایت کردی ہے۔

پاکستانی ریسلر کامزید کہناتھاکہ پاکستان کو یقینی گولڈ میڈل سے محروم کردیا گیا، ورلڈ بیچ گیمز میں جگہ بنانے والا واحد پاکستانی ہوں،  پوری قوم کاشکریہ کہ انھوں نےمیرےلیےدعائیں کیں، یہ میڈل میری طرف سے قوم کیلئے تحفہ ہے،حکومت فنڈ دے تاکہ ورلڈ بیچ گیمز کیلئے پریکٹس شروع کرسکیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER