گوادر آپریشن مکمل، دہشتگرد مارے گئے

گوادر آپریشن مکمل، دہشتگرد مارے گئے


(24نیوز) گوادرمیں دہشت گردوں کیخلاف ہونے والا آپریشن مکمل ہوگیا، آپریشن میں ایک نیوی اہلکار اورپانچ شہری شہید جبکہ تینوں دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادرمیں دہشت گردوں کیخلاف ہونے والا آپریشن مکمل ہوگیا،تینوں دہشت گرد مارے گئے،دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کیلئے رکھ لی گئیں، آپریشن میں ایک نیوی اہلکار اورپانچ شہری بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے دوکیپٹن سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے، شہدا میں سیکیورٹی گارڈ ظہور,ہوٹل ملازم فرہاد،بلاول اوراویس شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی گورادر پی سی ہوٹل پر حملے کی شدید مذمت کی تھی،ان کاکہناتھاکہ دہشت گردوں نے ملک کی معاشی ترقی روکنے اور خوشحالی کے منصوبے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی,سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دیں گی،انہوں نےسیکورٹی گارڈز اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کی تعریف کی اورحملےمیں شہید اور زخمی ہونے والے سیکورٹی فورسز کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ بلوچستان میں ہونے والے حملوں کا مقصدملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اس طرح کے ایجنڈا کی تکمیل کسی صورت میں نہیں ہونے دی جائے گی،پاکستان قوم اور اسکی سیکورٹی فورسز ایسی قوتوں کو شکست دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تین دہشت گردوں نے پرل کانسٹیبل (پی سی) ہوٹل گوادر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش، انٹری پر موجود گارڈ نے دہشت گردوں کو روکا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پی سی ہوٹل کا سیکیورٹی گارڈ شہید ہوا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER