سانحہ داتا دربار، ٹوینٹی فورنیوز دہشتگرد کے مبینہ سہولت کار کے گھر پہنچ گیا



گوجرانوالہ(24نیوز) لاہور میں سانحہ داتا دربار میں دہشت گرد کے مبینہ سہولت کار کی تصویر وائرل ہوئی۔ٹوینٹی فورنیوز اس نوجوان کے گھر پہنچ گیا۔

داتا کی نگری میں دہشت گردی، مبینہ دہشت گرد کے سہولت کارنوجوان ذیشان کا ویڈیو پیغام منظرعام پرآیا تو ٹوینٹی فورنیوز نے نوجوان کو ڈھونڈ نکالا

نوجوان ذیشان کا تعلق گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں موڑایمن آباد سے ہے۔ کریانہ کی دکان چلا کر اپنا اور اہل و عیال کا پیٹ پالتا ہے۔ نوجوان ذیشان نے ٹوینٹی فورنیوز کو بتایا کہ وہ داتا دربارحاضری کےلیے گیا تھا۔ دہشت گرد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نوجوان کی بیمار والدہ کا کہنا ہے ہم غریب ضرور ہیں مگر ملک دشمن نہیں۔ پورا علاقہ جانتا ہے محنت مزدوری کرتے ہیں اور عزت کی کھاتے ہیں۔

نوجوان ذیشان کےویڈیوپیغام نے بہت ساری گتھیاں الجھا دی ہیں جن کو سلجھانا ضروری ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔