لاہور:لبرٹی مارکیٹ میں پاک ویلز،سٹی نیوزنیٹ ورک کے اشتراک سے آٹوشو کا انعقاد

لاہور:لبرٹی مارکیٹ میں پاک ویلز،سٹی نیوزنیٹ ورک کے اشتراک سے آٹوشو کا انعقاد


لاہور (24نیوز) لبرٹی مارکیٹ میں پاک ویلزنے سٹی نیوز نیٹ ورک کے اشتراک سےونٹیج گاڑیوں کاآٹو شو سجایا،کسی نےخوبصورت گاڑیوں میں بیٹھ کر تو کسی نے موٹر بائیکس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

لاہورکی لبرٹی مارکیٹ میں پاک ویلز ڈاٹ کام اور سٹی نیوزنیٹ ورک کےزیر اہتمام شہریوں کی تفریح اور خریدوفروخت کے لیےنایاب گاڑیوں اور موٹربائیکس کےرنگا رنگ آٹوشو کاانعقادکیاگیا، ملکی و غیرملکی سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی نمائش اورخریدوفروخت سلسلہ دن بھر جاری رہا،زندہ دلان لاہور کی کثیر تعداد نےگاڑیوں کی خریدوفروخت میں دلچسپی کا اظہارکیا۔

چئیرمین پاک ویلزسنیل سرفراز منج کاکہناتھا کہ پوری تیاری کے ساتھ اس آٹوشوکا انعقادکیاگیاہے،  نایاب گاڑیوں اور ہیوی بائیکس کے دلدادہ افرادنےاپنی گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کیں جو ایک مثبت رجحان ہے۔آٹوشودیکھنےآئے شہریوں کاکہناتھا کہ مارکیٹ سے گاڑی خریدنے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےلیکن پاک ویلز نے خریدوفروخت کا مرحلہ آسان کردیا، ایسے آٹو شوز کے انعقاد سے تفریحی اور کارباری سرگرمیاں بڑھتی ہیں۔

آٹو شو میں سیکڑوں نت نئے ماڈلز کی موٹربائیکس کی خریدوفروخت بھی ہوئی، شہری فیملیز کے ہمراہ من پسند اور نایاب گاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔