چیف جسٹس نے زلفی بخاری کیس میں وزیر اعظم کو بھی نوٹس جاری کردیا



اسلام آباد( 24نیوز ) سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی دہری شہریت کیس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردئیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عہدے اس لئے بنائے گئے جوایم این اے نہیں بن سکتااسے مشیرلگاسکیں۔

سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی دہری شہر یت کی بنا پر نااہلی سے متعلق مقدمے میں وزیراعظم عمران خان، زلفی بخاری سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے، چیف جسٹس نے جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ دہری شہریت رکھنے والارکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا،اس لیے دہری شہریت رکھنے والاوزیربھی نہیں بن سکتا،عہدے اس لئے بنائے گئے جوایم این اے نہیں بن سکتااسے مشیرلگاسکیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ پہلے ہائیکورٹ جاسکتے ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کاکوئی عہدہ ہی نہیں ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ معاون خصوصی کاعہدہ کیسے وفاقی وزیریاوزیرمملکت کے زمرے میں آتاہے؟آپ کہتے ہیں کہ زلفی بخاری دہری شہریت رکھتے ہیں۔

عدالت نے زلفی بخاری نااہلی کیس میں فریقین کونوٹس جاری کر دیئے ،عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer