سائنسی نمائش میں طلبہ کے پراجیکٹس دیکھ کر شرکاءحیران

سائنسی نمائش میں طلبہ کے پراجیکٹس دیکھ کر شرکاءحیران


حیدر آباد( 24نیوز )حیدرآباد میں ایک روزہ سائنسی نمائش میں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور حیرت انگیز اور دلچسپ پراجیکٹس نمائش کی زینت بنے۔

حیدرآباد کے نجی سکول میں سائنسی ایک روزہ سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جہاں جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی معلومات کے حوالے سے زبردست ماڈلز پیش کیے گئے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش کے انعقاد سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا کا موقع ملتا ہے جبکہ مستقبل میں یہ تجربات ان کیلئے کافی فائدے مند ثابت ہونگے ، اساتذہ نے بھی نمائش میں بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

نمائش میں طلبہ نے اپنے اپنے پراجیکٹس کی پریزنٹیشن دی جسے دیکھ کر شرکاءنے نہ صرف داد دی بلکہ حیران کن پراجیکٹس اور دلچسپ سائنسی تجربات دیکھ کر خوشگوار حیرانگی کا بھی اظہار کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer