ایوب کھوسو کی دلچسپ حرکت دوست کو بھا گئی

ایوب کھوسو کی دلچسپ حرکت دوست کو بھا گئی


کراچی( 24نیوز )منفرد اداکاری سے مشہور ایوب کھوسو کی ادا اس کے دوست کو بھا گئی،دوست اس ادا کی ویڈیو بنا کر فیس بک پر ڈال دی جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں،یہ اداکار کی صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ معاشرے کیلئے ایک سبق بھی ہے۔

موبائل فون ہم سب کی زندگیوں میں اتنی اہمیت اختیار کرچکے ہیں کہ جسے دیکھو، ہر وقت، ہر محفل میں اس چھوٹے سے آلے کی مدد سے باہر کی دنیا سے تو منسلک رہتا ہے، لیکن قریب موجود لوگ یکسر نظر انداز ہو رہے ہوتے ہیں۔ ٹی وی اداکار ایوب کھوسہ نے اس کا حل بھی نکال لیا۔

انٹرنیٹ پر ایوب کھوسہ کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں دوستوں کے ساتھ کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے سے قبل انہوں نے سب کے موبائل فون لے کر اپنے پاس رکھ لیے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوب کھوسہ نے وہاں موجود تمام افراد کے موبائل فونز لیے اور اپنے موبائل کے ساتھ انہیں ایک پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر گرہ لگادی۔

اس موقع پر وہ کہتے نظر آئے بھائی مجلس کرو، کھانا کھاو، سب کے سب موبائل کے ساتھ لگے ہوئے ہو۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer