لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن،وزیر اعظم نے انتظامیہ کو بڑا حکم دیدیا

لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن،وزیر اعظم نے انتظامیہ کو بڑا حکم دیدیا


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدرات اسلام آباد کے متعلقہ ایشوز سے متعلق اجلاس اجلاس میں وزیرِ مملکت داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے راجہ خرم نواز، سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری داخلہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو وفاقی دارالحکومت کی مجموعی صورتحال، امن و امان، قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن و دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی، وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ مملکت شہریار آفریدی، معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کو اسلام آباد کیلئے خصوصی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں لینڈ مافیا ، ڈرگ ڈیلرز اور خصوصا ً تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری مہم موثر بنانے کیلیے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعظم نے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی ، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کمیٹی کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دیں گے، اسلام آباد پولیس کی کاکردگی کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے لئے آئی جی اسلام آباد سے سفارشات طلب کرلی گئیں۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں غریبوں کی زمینیں ہتھیانے اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے بلا تفریق و امتیاز قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں لینڈ مافیا بالکل برداشت نہیں کروں گا، بدقسمتی سے ملک میں طبقاتی قانون کا رواج ہے جہاں بااثر لوگوں کے جرائم سے چشم پوشی جبکہ غریب غرباءکو سزا دی جاتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت اس روایت کوبدلنے کے لئے پرعزم ہے، غریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن عوام اور میڈیا کو ساتھ لے کر آگے بڑھایا جائے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer