افغانستان میں شدید جھڑپیں، خود کش حملے، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق

افغانستان میں شدید جھڑپیں، خود کش حملے، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق


کابل(24نیوز) افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے دو صوبوں میں ہونے والی شدید جھڑپوں اور دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔صوبہ غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن محمد رحیم حسنی کے مطابق اس صوبے کے دو اضلاع میں طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران 60 سے زائد کمانڈوز اور مسلح سویلین ہلاک ہوئے۔

افغانستان کے ایک اور صوبہ فراہ میں ہونے والی جھڑپوں میں مقامی پولیس کے 37 اہلکار مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔